طلباء تنظیموں کی غنڈہ گردی کیخلاف بورے والا میں احتجاجی ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بوریوالہ ضلع وہاڑی کے زیراہتمام احتجاجی طلبہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بورے والا سے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بوریوالہ میں طلبہ تنظیموں کے نام پر غنڈہ گردی اور قبضہ گروپ چلانے والوں کا مقابلہ امن کی طاقت سے کیا جائے گا۔ طلباء ریلی میں مرکزی صدر ایم ایس ایم چوھدری عرفان یوسف، میاں انصر محمود صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب اور محمد عمران صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب نے بھی خصوصی شرکت کی۔ چوھدری عرفان یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی طلباء تنظیم کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ غنڈہ گردی کے زور پر طلبہ کے مستقبل سے کھیل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ علم اور امن دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

تبصرہ