ایم ایس ایم گورنمنٹ ڈگری کالج ہجیرہ آزاد کشمیر کی تنظیم نو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی باڈی کی جانب سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج ہجیرہ آزاد کشمیر کا اجلاس ہوا، جس میں سال 2018 اور 2019ء کے لیے تنظیم سازی مکمل کی گئی۔ سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم محب مجید نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کالج سے اکرام الحق کو صدر کی ذمہ داری دی گئی۔ اجلاس میں ایم ایس ایم ڈویژن پونچھ کے صدر عدنان احمد نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ