ایم ایس ایم ضلع اسلام آباد کی تنظیم نو، نعمان کریم صدر منتخب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع اسلام آباد کی سیشن 2018 تا 2019 کے لیے تنظیم نو کر دی گئی۔ اس سلسلہ میں ایم ایس ایم اسلام آباد کا اجلاس ہوا، جس میں نعمان کریم کو صدر منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں حمزہ منہاج کو سینئر نائب صدر، افتخار احمد گجر کو جنرل سکریٹری، بابر مصطفوی کو سکریٹری سو شل میڈیا اور کاشف قریشی کو سکریٹری انفارمیشن کی ذمہ داری دی گئی۔ اجلاس میں ایم ایس ایم شمالی پنجاب کے صدر قاضی احسن نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی فکر کو طلبہ تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرہ