ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورہ آزاد کشمیر میں ایم ایس ایم کی شرکت

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپریل کے پہلے ہفتہ میں آزاد کشمیر کا دورہ کیا، دورے میں مصفطوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے چئیر مین سپریم کونسل کا جگہ جگہ استقبال کیا اور پرگراموں میں بھی بھرپور شرکت کی۔ مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف اور سیکرٹری انفارمیشن محب مجید کی قیادت میں نوجوانوں نے کوٹلی، میرپور، راولا کوٹ اور مظفر آباد میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا۔

دورہ آزاد کشمیر کے دوران مختلف کانفرنسز میں ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نوجوانوں کو تکفیریت سے بچانے اور امن کے داعی بنانے میں اپنا بھر پور علمی، فکری، تنظیمی، روحانی کردار ادا کر رہی ہے۔ الحمدللہ نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمگیر فروغ امن کی اسلامی جدوجہد کو دل و جان سے قبول کر رہے ہیں اور امن کے اس قافلے میں دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہر جگہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے متحرک اور پر عزم نوجوان ’’جوانیاں لٹائیں گے انقلاب لائیں گے‘‘ کے نعرے بلند کرتے ہوئے مجھے نظر آتے ہیں۔ چند پر عزم نوجوانوں سے اپنے سفر کا آغاز کرنیوالی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مختصر عرصہ میں لاکھوں طلباء کی نمائندہ تنظیم بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایم ایس ایم کے تمام بڑے کالجز اور یونیورسٹیوں میں تنظیمی یونٹس قائم ہیں۔ ایم ایس ایم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اسلام اور پاکستان دوست فکر کو فروغ دینے میں شاندار قومی و ملی کردار ادا کیا۔ ایم ایس ایم کے نوجوانوں کی کاوشوں سے تعلیمی اداروں کو انتہا پسندانہ رجحانات اور لادینیت سے پاک کرنے کیلئے مثالی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

تبصرہ