ایم ایس ایم فیصل آباد کے ضلعی صدر آصف عزیز کے لیے شیلڈ

مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے کارکنان نے مرکزی تربیتی ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ میں مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف، سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین، صدر سنٹرل پنجاب میاں انصر محمود، ضلعی صدرمیاں آصف عزیز اور زین العابدین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے ایم ایس ایم کو فیصل آباد بھر میں منظم و متحرک کرنے پر سراہا اور ضلعی صدر ایم ایس ایم میاں آصف عزیز کو شیلڈ دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی اور انہیں مزید لگن کیساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔

تبصرہ