ایم ایس ایم کراچی کے عہدیداروں کی حلف برداری

مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کراچی کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف اور سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین نے خصوصی شرکت کی۔ دونوں رہنماوں نے کراچی کی باڈی سے حلف لیا۔ عرفان یوسف نے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ ناظم TMQ کراچی مرزا جنید، صدر کراچی وسیم اختر، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان، نثار احمد، فضل ہمدرد اور فیضان احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرہ