کوئٹہ: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام 18 اپریل 2018 کو کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف، مرکزی سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن ایاز کھیتران اور ایم ایس ایم بلوچستان کے صوبائی صدر اسد اللہ خان سنجرانی سمیت کوئٹہ کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہا کہ طلبہ میں بیدارئ شعور کی تحریک کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو شدت پسند رجحانات سے بچانا ہمارا اولین نصب العین ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پروفیشنل تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ ملک کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اسے مشکلات کی دلدل سے باہر نکال سکیں۔ ورکشاپ سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ ایم ایس ایم کے مرکزی عہدیداران نے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر ایم ایس ایم بلوچستان کی تنظیم کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ