کوئٹہ: ایم ایس ایم کے مرکزی عہدیداران کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء سے ملاقات

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف چوہدری، سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن ایاز کھیتران نے 20 اپریل 2018 کو یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ایس ایم کی دعوتی سرگرمیوں اور ورکنگ پلان کے حوالے سے تفصیلی نشست ہوئی۔ عرفان یوسف چوہدری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بلوچستان کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے سیشن 2017 میں یونیورسٹی آف بلوچستان میں ایک طالب علم سے ایم ایس ایم کا شروع ہونے والا سفر کامیابی ہمکنار کیا ہے۔

تبصرہ