کوئٹہ: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تعلیمی بجٹ میں اضافے کے لیے ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سے وابسطہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء نے 20 اپریل 2018 کو کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء تعلیمی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن ایاز کھیتران، صوبائی صدر بلوچستان اسد اللہ خان سنجرانی اور صدر یونیورسٹی آف بلوچستان محمد اعجاز سمیت طلباء نے شرکت کی۔ ریلی میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت قومی جی ڈی پی کا 5 فیصد تعلیم کے لیے مختص کرے تاکہ سوا کروڑ پاکستانی بچے جو سکولوں سے باہر ہیں ان کو حصولِ تعلیم کے مواقع مل سکیں۔

تبصرہ