ایم ایس ایم یونیورسٹی آف بلوچستان کی تعلیمی بجٹ ریلی

ایم ایس ایم بلوچستان یونیورسٹی کے زیراہتمام تعلیمی بجٹ ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف اور احسن ایاز کھیتران ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم نے کی۔ ریلی میں ایم ایس ایم بلوچستان کے صوبائی صدر اسد اللہ خان سنجرانی اور محمد اعجاز صدر ایم ایس ایم بلوچستان یونیورسٹی نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیم کو قومی جی ڈی پی میں سے 5 فیصد حصہ دیا جائے تاکہ تعلیم سے محروم سوا کروڑ پاکستانی بچوں کو آسانی سے تعلیم کے مواقع مل سکیں۔

تبصرہ