مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بہاولپور کی تقریب حلف برداری

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بہاولپور کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ نائب صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب سہیل کامران ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک نشاط باجوہ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن شعبان فریدی، ناظم تنظیم المدارس جنوبی پنجاب مفتی محمد کاشف اور منہاج علماء کونسل کے رہنماء قاری نذیر احمد مہروی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ایس ایم بہاولپور کی تنظیم نو کی گئی، جس میں عمران یوسف کو صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب نامزد کیاگیا جبکہ کاشف مصطفوی کو جنرل سیکرٹری، چوہدری وسیم کو سیکرٹری انفارمیشن، رحمان احمد کو صدر بہاولپور ڈویژن، محمد عمر صدر ضلع بہاولپور، احمد منصور سٹی صدر اور عبدالمنان کو صدر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نامزد کیاگیا۔ نو منتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا گیا۔

تبصرہ