مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بہاولپور کا ایجوکیشن بجٹ مارچ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بہاولپور کی طرف سے سال 2018-19 کے لیے ایجوکیشن بجٹ میں اضافہ کے لیے مارچ کیا گیا۔ مارچ میں قائد طلبہ چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر ایم ایس ایم نے بھی خصوصی شرکت کی۔ محمد عمران صوبائی صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب، رحمان احمد ڈویژنل صدر ایم ایس ایم بہاولپور، سہیل کامران ایڈوکیٹ نائب صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب اور نشاط احمد باجوہ صدر پاکستان عوامی تحریک بہاولپور بھی مارچ میں شریک ہوئے۔ مارچ کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ قومی جی ڈی پی میں سے تعلیم پر 5 فیصد خرچ کیا جائے تاکہ غریب کا بچہ بھی سکول جا سکے۔

تبصرہ