مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کی ایگزیکٹو کور کمیٹی کا اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کی ایگزیکٹو کور کمیٹی کا خصوصی اجلاس ضلعی صدر ایم ایس ایم فیصل آباد محمد آصف عزیز کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری زین العابدین، طاہرمحمود، محمد بلال، برہان رندھاوا، حمزہ شیخ اور اعجاز ڈھلوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس موقع پر صدر میاں آصف عزیز نے کہا کہ آج کوئی اگر سمجھتا ہے کہ اسی فرسودہ نظام کے تحت ہونیوالے انتخابات سے تبدیلی آ جائے گی تو وہ اپنی اصلاح کر لے، ملک بچانے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری عوام کو کرپٹ عناصر کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، اس جدوجہد میں عوام کو شریک کرنے کیلئے ہمارے کارکن متحرک اور پر عزم ہیں، متوسط طبقے کی قیادت کو آگے لانے کیلئے ہر فرد اپنی ذمہ داری کو سمجھے، قیادت 3 فی صد سے چھین کر 97 فی صد کو منتقل کرنا ہوگی، اسی سے پاکستان حقیقی اسلامی اور جمہوری ملک بنے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک وقوم کو لاحق حقیقی مرض کی تشخیص ایک بار پھر کر دی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاسی جدوجہد سے وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں حقیقی جمہوریت اور خوشحالی آئے گی۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری زین العابدین، طاہرمحمود، محمدبلال، برہان رندھاوا، حمزہ شیخ، اعجازڈھلوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ انتخابی نظام عوام کے حقوق اور خوشیوں کا قاتل ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد ملک کو باوقار مقام دلانے کی منزل تک لیجانے کیلئے ہے۔ موجودہ نظام کے تحت منتخب ہونیوالوں نے قوم کو خودکشیاں، بے روزگاری اور وقار کی بربادی کے علاوہ کبھی کچھ نہیں دیا، عوام کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچانتے ہوئے موجودہ ظالمانہ نظام کے خلاف انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔

تبصرہ