شہر اعتکاف 2018 میں ایم ایس ایم کی سالانہ ٹریننگ ورکشاپ

شہر اعتکاف 2018 میں 13 جون کو ایم ایس ایم کی سالانہ ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں قائد طلبہ و مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے طلباء سے خطاب کیا اور انہیں ٹریننگ ورکشاپ کے اغراض و مقاصد اور ایم ایس ایم کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اگاہ کیا۔

علامہ غلام مرتضیٰ علوی کی بریفنگ

 

شہرِ اعتکاف 2018 میں مرکزی ناظم دعوت و تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے ایم ایس ایم کی ٹریننگ ورکشاپ کے پانچویں روز کے سیشن میں خطاب کیا اور طلباء کو تربیتی امور پر بریفنگ دی۔

سید فاروق محی الدین قادری کا ٹریننگ سیشن

شہرِ اعتکاف 2018 میں پانچویں روز 14 جون کو موٹیویشنل ٹریننرایم ایس ایم سید فاروق محی الدین قادری نے ٹریننگ ورکشاپ کے سیشن میں طلباء کو لیکچر دیا، اس موقع پر انہوں نے طلباء کو کامیابی کے موضوع پر ٹریننگ دی۔ ورکشاپ میں ایم ایس ایم کے مرکزی قائدین اور معتکف طلباء نے بھرپور شسرکت کی۔

ٹریننگ ورکشاپ میں عرفان یوسف کا لیکچر

شہرِ اعتکاف 2018 میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف نے ایم ایس ایم کی ذمہ داران کی ٹریننگ ورکشاپ میں لیکچر دیا۔

اسماعیل امین کی ٹریننگ نشست

شہرِ اعتکاف 2018 میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیرِ اہتمام سالانہ ٹریننگ ورکشاپ میں اسماعیل امین نے کانفیڈنس بلڈنگ اور وژن پہ موٹیویشنل ٹریننگ دی۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم ایڈووکیٹ ایم ایچ شاہین نے موجود تھے، انہوں نے بھی شرکاء سے گفتگو کی۔ آخر میں ڈاکٹر ایوب نے اختتامی دعا فرمائی۔

جہانزیب احمد خان کا لیکچر

شہرِ اعتکاف میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیرِ اہتمام سالانہ ٹریننگ ورکشاپ میں مشہور ٹرینر جہانزیب احمد خان نے بھی موٹی ویشنل ٹریننگ لیکچر دیا، اس موقع پر سابق مرکزی صدر امجد جٹ اور سابق مرکزی سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ ایم ایس ایم کے ملک بھر سے آنے والے طلبہ نے بھر پور نمائندگی کی۔

تبصرہ