ایم ایس ایم بلوچستان یونیورسٹی کا مشاورتی اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بلوچستان یونیورسٹی کا مشاورتی اجلاس یونیورسٹی میں منعقد ہوا، جس میں صدر ایم ایس ایم بلوچستان یونیورسٹی محمد اعجاز نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد اعجاز نے یونیورسٹی میں گرین پاکستان موومنت کو یونیورسٹی میں بھر پور طریقے سے انجام دینے کے بارے میں شرکاء کو بتایا۔ شرکاء نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ملک بھر میں درخت لگانے کی اس مہم کو کامیاب کریں گے۔

تبصرہ