ایم ایس ایم کے زیراہتمام ملک گیر شجرکاری مہم (لاہور، گوجرانوالہ، وزیرآباد، عارف والا)

لاہور، ایوب چوک میں کیمپ

ایم ایس ایم لاہور کی طرف سے گرین پاکستان موومنٹ کے سلسلے میں ایوب چوک پر کیمپ لگایا گیا، اس کیمپ کے ذریعے سینکڑوں لوگوں تک پیغام پہنچایا گیا۔ اس موقع پر یہ عزم کیا گیا کہ ان شاءاللہ اس سال پاکستان میں دس لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ کیمپ میں خصوصی شرکت محمد یونس نوشاہی صدر ایم ایس ایم لاہور نے کی۔

گوجرانولہ میں کیمپ

ایم ایس ایم گوجرانولہ کی طرف سے گرین پاکستان موومنٹ کے سلسلے میں گوجرانوالہ شہر میں کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ کے ذریعے سینکڑوں لوگوں تک پیغام پہنچایا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ سال 2018ء میں پاکستان میں دس لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ کیمپ میں خصوصی شرکت محمد میاں انصر محمود صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب نے کی۔اس موقع پر محمد آصف علی چیمہ صدر ایم ایس ایم گجرانوالا بھی موجود تھے۔

وزیر آباد

سپریئر کالج عارف والا

سپریئر کالج عارف والا کی طرف سے گرین پاکستان موومنٹ کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔مہم کا افتتاح احمد جٹ صدر ایم ایس ایم ساہیوال ڈویژن نے اپنے ہاتھ سے درخت لگا کر کیا۔

تبصرہ