مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ایگزیکٹو کونسل کااجلا س میاں آصف عزیز ضلعی صدر کی صدارت میں سٹی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گرین پاکستان موومنٹ کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز کرے گی۔ 10 اگست سے 14 اگست تک فیصل آباد بھر میں ایک ہزار درخت لگائیں گے جس کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے پانچ سو رضا کار تیار کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں عامرحسین، ذیشان صدیق، برہان رندھاوا، حیدرعلی وٹو، رئواعظم صابر، قاسم ریاض دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں آصف عزیزنے کہا کہ سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو بھی اس اہم مہم کا حصہ بنایا جائیگا، پورے فیصل آباد میں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائیگی جس میں اپیل کی جائیگی کہ ہر پاکستانی آزادی کے اس مہینے میں کم از کم ایک پودا ضرور لگائے تاکہ ملک کو سرسبزو شاداب بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان کے عنوان سے سیمینارز، کانفرنسز، واک اور تشہیر کے ذریعے آگاہی مہم پورے ملک میں شروع کی جائے گی۔ عوام الناس کو آگاہی مہم کے ذریعے بتایا جائے گا کہ درخت لگانا کتنا اہم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلا ضرورت درخت کاٹنے پر پابندی لگائی جائے اور اس عمل کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے سخت ترین سزا مقرر کی جائے۔

تبصرہ