ایم ایس ایم کے زیراہتمام ملک گیر شجرکاری مہم (فیصل آباد، خوشاب، گجرات، پانڈوکی)

فیصل آباد

فیصل آباد میں سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم سعید عالم نے گرین پاکستان موومنٹ کے تحت اپنے حصے کے درخت لگائے۔

خوشاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ خوشاب کی طرف سے گرین پاکستان موومنٹ کے سلسلے میں آگاہی کیمپ لگایا گیا، جس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ رواں ماہ اگست میں ملک بھر میں دس لاکھ درخت لگا کر پاکسنانی کو جشن آزادی کے موقع پر ایک عظیم تحفہ دیں گے۔

گجرات

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات کی طرف سے گرین پاکستان موومنٹ کے سلسلے میں آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ جس میں یہ مقامی عہدیداروں نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ایس ایم کے قائدین نے بتایا کہ اس سال پورے ملک میں دس لاکھ درخت لگائیں جائیں گے۔

پانڈو کی

ایم ایس ایم پی پی 159 لاہور کے صدر عدیل بھٹی کی طرف سے پانڈوکی میں گرین پاکستان موومنٹ کے تحت درخت لگائے گئے۔

تبصرہ