مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کی موٹر سائیکل ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ موٹر سائیکل طلبہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائد طلبہ چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر ایم ایس ایم، احسن ایاز کھیتران مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم، میاں انصر محمود صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب، فراز ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم اور فرحان عزیز جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب نے بھی ریلی میں خصوصی شرکت کی۔

ریلی میں قائدین نے خطاب کیے اور آخر میں کامیاب ریلی کے انعقاد پر سفیان مغل صدر ایم ایس ایم سیالکوٹ، ناظم صابر جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم سیالکوٹ، ابرار بھٹی سنیئر نائب صدر ایم ایس ایم سیالکوٹ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی گئی۔ ریلی کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ