ایم ایس ایم کے زیراہتمام ملک گیر شجرکاری مہم (مرکزی سیکرٹریٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، واہ کینٹ)

مرکزی سیکرٹریٹ

ایم ایم ایس ایم کی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں بھی پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر رانا تجمل حسین سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم اور فراز ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم گرین پاکستان موومنٹ کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن پر اپنے حصے کے درخت لگائے۔ احسن میر بھی یہاں موجود تھے۔

اسلام آباد میں کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ G-9 اسلام آباد کی طرف گرین پاکستان موومنٹ کے تحت آگاہی کیمپ لگایا گیا، جس میں خصوصی شرکت نعمان کریم صدر ایم ایس ایم اسلام آباد زون نے کی۔

راولپنڈی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کی جانب سے گارڈن کالج لیاقت باغ میں گرین پاکستان موومنٹ کے تحت درخت لگائے گئے۔اس موقع پر خصوصی شرکت حمزہ کیانی نے کی۔

واہ کینٹ


مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ واہ کینٹ کی طرف سے گرین پاکستان موومنٹ کے تحت آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ جس میں واہ کینٹ سے ایم ایس ایم کے کارکنان و قائدین نے شرکت کی۔

تبصرہ