ایم ایس ایم کے زیراہتمام ملک گیر شجرکاری مہم (گوجرہ، گجرات، گکھڑ منڈی، وہاڑی)

گوجرہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرہ کی جانب سے گرین پاکستان موومنٹ کے تحت درخت لگائے گئے۔ اس موقع پر ایم ایس ایم گوجرہ کے نوجوانوں نے شہر کے مختلف مقامات پر درخت لگا کر مہم میں حصہ لیا۔

گجرات

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات کی گرین پاکستان مہم جاری ہے، جس میں نوجوان، بوڑھے، خواتین اور سول سوسائٹی کے تمام افراد نے شرکت کی اور ایم ایس ایم کے اس کام کو سراہا۔

گکھڑ منڈی

کگھڑ منڈی گوجرانوالہ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں آگاہی کیمپ لگایا، جس میں خصوصی شرکت آصف علی چیمہ صدر ایم ایس ایم گوجرانوالہ نے کی۔

وہاڑی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کی طرف سے گرین پاکستان موومنٹ کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت علی عمران جٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان اور ثقلین محمود ضلعی صدر ایم ایس ایم وہاڑی نے کی۔

تبصرہ