مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یوم تاسیس 6 اکتوبر کو پر وقار طریقے سے منایا جائے گا

ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی

لاہور (25 ستمبر 2018) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یوم تاسیس 6 اکتوبر کو پر وقار طریقے سے منایا جائے گا، مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگی جبکہ یوم تاسیس پر ملک بھر میں تحصیلی، ضلعی وصوبائی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، مرکزی تقریب میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس کے مرکزی، صوبائی وضلعی عہدیداران شرکت کریں گے۔

یوم تاسیس کی تقریبات کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا امتیاز ہے کہ علم کے فروغ اور کردار کی پختگی پر زور دے رہی ہے، اسی تناظر میں آج ملک کو دہشتگردی سے پاک ذہنوں کی ضرورت ہے، ملک کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو پاکستان کی ترقی کا باعث بن سکیں، ان حالات میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا کردار مثالی ہے، 6 اکتوبر کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یوم تاسیس پوری شان وشوکت سے منایا جائے گا، ملک بھر میں تقریبات ہوں گی، مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نیٹ ورک کو ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں مزید وسعت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ طلباء کو کلاشن کوپ کی بجائے قلم کو ہتھیار بنانا ہوگا، ملک پاکستان کے مسائل کو طلبہ کو پیش کرنا ہوگا، اجلاس میں رانا تجمل حسین، میاں انصر، یونس نوشاہی، فراز ہاشمی، احسن ایاز کھیتران، احسان سنبل ویگر رہنما بھی موجود تھے۔

تبصرہ