چکوال: ایم ایس ایم کے زیراہتمام یوم اساتذہ منایا گیا

مصطفوی سٹوڈٹنس موومنٹ کے زیراہتمام چکوال میں ٹیچرز ڈے منایا گیا، اس سلسلہ میں یوم اساتذہ کے موقع پر ارسلان ملک نائب صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب کی قیادت میں مختلف سکولوں کا دورہ کیا گیا۔ دورہ میں انہوں نے اساتذہ کی ملی خدمات کو سراہا اور اساتذہ کو پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر ایم ایس ایم کی قیادت نے گورنمنٹ کامرس کالج کا بھی دور ہ کیا، یہاں ارسلان ملک نے مزید کہا کہ اساتذہ کی تعلیم وتربیت ہی معاشرہ میں اعلیٰ اقدار کی ضامن ہیں اور ایک اچھا اور قابل استاد ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیتا ہے۔ ایم ایس ایم کے رہنماوں میں وقار یونس، محمد عثمان علی، حسن محی الدین ، عتیق الرحمن، راجہ داود، عدنان لیہ، عاقب رضا، سید بلال شاہ اور احمد شمائل بھی موجود تھے۔

تبصرہ