مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کی حلف برداری

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن لاہورکی تقریب حلف برداری مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں کالج کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائد طلبہ چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر ایم ایس ایم نے ذمہ داران سے حلف لیا۔ تقریب میں عاصم بھٹی کو کالجز کونسل لاہور کے صدر کی ذمہ داری دی گئی۔

پروگرام میں میاں انصر محمود مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، محمد یونس نوشاہی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم، میر احسن مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سید فراز ہاشمی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم اور علی قریشی صدر ایم ایس ایم اپر سندھ بھی موجود تھے۔

تبصرہ