سانحہ اے پی ایس کے شہیدوں کی یاد میں جامعہ پنجاب لاہور میں’’طلباء امن ریلی‘‘

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران اور طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچے ہمارا فخر ہیں: سیکرٹری جنرل MSM ضیاء الرحمن ضلج

لاہور (18 دسمبر 2018) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شہدائے اے پی ایس پشاور کے ننھے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جامعہ پنجاب لاہور میں’’طلباء امن ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران کے علاوہ طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضیاء الرحمن ضلج نے ریلی سے خطاب کیا،شہدائے پشاور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچے ہمارا فخر ہیں، شہداء نے جانیں دے کر علم کی شمعیں روشن کیں، پشاور کے بہادر بچوں نے دہشتگردی اور دہشتگردوں کو شکست دی، قوم پشاور کے شہیدوں کو کبھی نہیں بھول سکتی، تقریب میں یونس نوشاہی، احسن ایاز، میاں انصر محمود، فراز ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، طلباء نے کتبے اٹھارکھے تھے جن پر دہشتگردی کی مذمت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے نعرے درج تھے۔

تبصرہ