منہاج القرآن ویمن لیگ کی 5 روزہ تربیتی ورکشاپ 3 اپریل سے شروع ہو گی

چاروں صوبوں سے خواتین شرکت کریں گی، انتظامات مکمل کر لئے گئے
تربیتی سیشنز سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری و دیگر سینئرز لیکچرز دیں گے

لاہور (2 اپریل 2019) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 5 روزہ تربیتی ورکشاپ 3 اپریل سے شروع ہو گی۔ یہ اہم تربیتی نشست 3 اپریل سے 7 اپریل 5 روز تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر کے تمام اضلاع سے خواتین شرکت کریں گی۔ ورکشاپ ویمن امپاورمنٹ اور سماجی زندگی میں خواتین کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماہرین کے لیکچرز پر مشتمل ہو گی۔ تربیتی ورکشاپ کے مختلف سیشنز سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز و دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ 5 اپریل کو ویمن پارلیمنٹ کا اجلاس ہو گا اور ویمن امپاورمنٹ کے حوالے سے ڈکلیریشن جاری کیا جائے گا۔ تربیتی نشستوں میں خواتین عہدیداران و تنظیمی ذمہ داران کو آئندہ کا لائحہ عمل اور اہم اہداف دئیے جائیں گے۔

تبصرہ