پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی میں ایم ایس ایم کا ممبر شپ کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی کے زیراہتمام طلباء رابطہ مہم کے سلسلہ میں ممبرشپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں طلباء نے ایم ایس ایم کی ممبرشپ لی۔ اس موقع پر علی عمران جٹ ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان محمد عمران بھٹی صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب اور کامران خان صدر ایم ایس ایم ملتان ڈویژن نے کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کامیاب کیمپ کے انعقاد پرچوہدری ثقلین محمود صدر ایم ایس ایم ضلع وہاڑی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

تبصرہ