ایم ایس ایم گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کے طلباء کے اعزاز میں ویلکم پارٹی

گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام لگائے گئے ممبرشپ کیمپ کے نتیجے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میں شامل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں مرکزی سیکرٹریٹ پر ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پراحسن ایاز کھیتران ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم، اخلاق حسین صدرایم ایس ایم لاہور زون، محمد عاصم صدر ایم ایس ایم کالجز کونسل لاہوراوراحمد بھٹی جنرل سیکرٹری کالجز کونسل لاہورنے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے سیشن 2019-20 کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کی تنظیم کا اعلان کیا۔ تنظیم سازی میں معاویہ جٹ کو ایم ایس ایم گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاون لاہور کا صدر اور علی کھوکھر کو ناظم کی ذمہ داری دی گئی۔

تبصرہ