مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 25 واں یوم تاسیس 6 اکتوبر کو منایا جائیگا

تحصیلی، ضلعی صوبائی سطح پر تقریبات ہونگی،اسلام آباد میں قومی طلبہ کنونشن آج ہوگا
قومی طلبہ کنونشن میں خرم نواز گنڈاپور، عرفان یوسف، سید بلال حسین سمیت حکومتی عہدیداران بھی شرکت کرینگے

لاہور(5 اکتوبر 2019) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 25 واں یوم تاسیس 6 اکتوبر (اتوار) کو ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، مرکزی تقریب’’قومی طلبہ کنونشن‘‘ ایوان قائد ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد کیا جائیگا‘‘ یوم تاسیس کے حوالے سے ملک بھر میں تحصیلی ،ضلعی و صوبائی سطح پر تقریبات ہونگی۔

قومی طلبہ کنوشن میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نوازگنڈاپور، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چودھری عرفان یوسف، سید بلال حسین، میاں انصر محمود، محمد حسنین سمیت حکومتی عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔ قومی طلبہ کنونشن میں راولپنڈی ،اسلام آباد ، کشمیر سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء رہنما بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ