ایم ایس ایم کے 25 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں قومی طلبہ کنونشن کے انتظامات مکمل

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ذیلج انقلابی نے کہا ہے کہ ایم ایس ایم کے 25 واں یوم تاسیس 6 اکتوبر کو ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب ’’قومی طلبہ کنونشن ‘‘ کے عنوان سے ایوان قائد ایف نائن پارک اسلام آ باد میں ہو گی، جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اسلام آ باد میں ہونے والی مرکزی تقریب میں راولپنڈی، اسلام آ باد، کشمیر کی یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبائ رہنما بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کی رہاشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آ باد میں ہونے والی مرکزی تقریب میں سیکرٹری جنرل عوامی تحریک و ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نوازگنڈاپور، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چودھری عرفان یوسف، صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق، میاں عنصر محمود صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ شمالی پنجاب، غلام علی خان، ملک طاہر جاوید، سید بلال حسین، سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر میاں عنصر محمود صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ شمالی پنجاب بھی موجود تھے۔

چوہدری ذیلج انقلابی نے بتایا کہ یوم تاسیس کے حوالے سے ملک بھر میں تحصیلی، ضلعی و صوبائی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ کنونشن کے بعد طلبہ یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، جس کی قیادت عرفان یوسف اور دیگر قائدین کریں گے۔

تبصرہ