گورنمنٹ ڈگری کالج رحیم یار خان کے طلباء کے اعزاز میں ایم ایس ایم کا استقبالیہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رحیم یار خان کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج رحیم یار خان میں ممبرشپ کیمپ لگایا گیا، کیمپ کے نتیجے میں ایم ایس ایم شامل ہونے والے نئے طلباء کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ استقبالیہ میں چوہدری ضلج انقلابی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان اور عمران بھٹی صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ چوہدری ضلج انقلابی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان نے نئے شامل ہونے والے طلبہ کو ایم ایس ایم میں خوش آمدید کہا اور ایم ایس ایم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

تبصرہ