گورنمنٹ ڈگری کالج وہاڑی میں ایم ایس ایم کے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج وہاڑی میں لگائے گئے ممبرشپ کیمپ کے نتیجے میں شامل ہونے والے نئے طلباء کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ استقبالیہ میں کثیرتعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع رانا تجمل حسین سابق سیکرٹری جنرل ایم ایم ایس ایم پاکستان اور علی عمران جٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔

رانا تجمل حسین سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان نے نئے شامل ہونے والے طلبہ کو ایم ایس ایم میں خوش آمدید کہا اور ایم ایس ایم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ استقبالیہ میں محمد کامران ڈویژنل صدر ایم ایس ایم ملتان، چوہدری ثقلین محمود ضلعی صدر ایم ایس ایم وہاڑی اور دیگر ضلعی ذمہ داران و عہداران بھی موجود تھے۔

تبصرہ