ایم ایس ایم اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کا اجلاس

ایم ایس ایم پاکستان اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کے ذمہ داران کا اجلاس چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر کی زیرصدارت ہوا، جس میں کل پاکستان قومی طلبہ کنونشن یکم دسمبر الحمرا کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم لاہور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ذمہ داران ایم ایس ایم اٹھارہ ہزاری نے شرک کی اور عزم کیا کہ ان شاءاللہ جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری سے سینکڑوں طلبہ بہت بڑے قافلے کی صورت میں قومی طلبہ کنونشن میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر فرحان عزیز صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب بھی موجود تھے۔

تبصرہ