مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ احمد پور سیال ضلع جھنگ کا اجلاس

ایم ایس ایم احمد پور سیال ضلع جھنگ کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا، جس میں چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فرحان عزیز صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب اور جاوید خان صدر ایم ایس ایم ضلع جھنگ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں شرکاء کو کل پاکستان قومی طلبہ کنونشن یکم دسمبر الحمرا کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم لاہور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ذمہ داران ایم ایس ایم احمد پور سیال نے عزم کیا کہ ان شاءاللہ سینکڑوں طلبہ جھنگ کی اس تحصیل اٹھارہ ہزاری سے بہت بڑے قافلے کی صورت میں قومی طلبہ کنونشن میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ