ایم ایس ایم ہزارہ ڈویژن کے زیراہتمام تعمیر شخصیت کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ہزارہ ڈویژن کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں تعمیر شخصیت کیمپ برائے ذمہ داران منعقد ہوا۔ کیمپ میں ہزارہ ڈویژن سے ایم ایس ایم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر میر احسن منیر صدر ایم ایس ایم کشمیر و ناردرن زون نے اوصاف قیادت کے ساتھ طلبہ یونینز کی بحالی اور ہمارا کردار؟، شیخ فرحان عزیز صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ اور ہماری ذمہ داریاں ، محمد عمران بھٹی صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب اور علی قریشی صدر ایم ایس ایم سندھ نے کمیونیکشن سکلرز پر لیکچرز دیئے۔

اس موقع پر محسن منیر صدر ایم ایس ایم ہزارہ ڈویژن، شجاع اسلام صدر ایم ایس ایم ایبٹ آباد اور ان کی پوری ٹیم کو تعمیر شخصیت کیمپ برائے ذمہ داران کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

تبصرہ