ایم ایس ایم کے 25 سال مکمل ہونے پر بھکر میں سلور جوبلی تقریب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی کی تقریب امید سحر طلبہ کنونشن‘‘ بھکر میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں میاں انصر محمود صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب، ملک محمد شریف مصطفوی صدر ایم ایس ایم بھکر، محترمہ حفضہ ماہم ہ صدر ایم ایس ایم بھکر، ڈاکٹر خالد محمود ایم ایس منکیرہ، پیر سید محمود احمد حسین آغا سیکرٹری جنرل تحریک شمالی پنجاب، سردار جمعہ خان صدر پاکستان عوامی تحریک بھکر، شوکت مصطفوی ناظم تحریک منہاج القرآن بھکر، سمیع اللہ گورچھہ صدر تحریک منہاج القرآن بھکر، محترم عدیل گھمن اور دیگر رہنماؤں اورعہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع بھر سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء بھی بڑی تعداد میں سلور جوبلی تقریب میں شریک ہوئے۔

مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے اپنے پچیس سال علم و امن کے فروغ کے لیے گزارے ہیں، ہم نے ہمیشہ اسلحہ کلچر کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان بھر میں احیائے اسلام، استحکام پاکستان اور طلبہ حقوق کے تحفظ کے لیےکام کررہی ہے۔مصطفوی سٹوڈنٹس بھکر کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو عظیم الشان امید سحر طلبہ کنونشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

میاں انصر محمود صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ طلبہ کی کردار سازی پرکام کیا ہے ۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تیار کردہ طالب علم کبھی بھی کسی میدان میں پیچھے نہیں رہ سکتا۔آج دنیا بھر میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تیار کردہ امت مسلمہ کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہیں۔

صدر ایم ایس ایم بھکر ملک شریف مصطفوی نے تمام قائدین و کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور مرکزی صدر سے یہ عزم کیا کہ ان شاءاللہ شبانہ روز محنت کرکے ضلع بھر کی ہر یونیورسٹی، کالج میں ایم ایس ایم کا پیغام پہنچائیں گے اور طلباء کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

تبصرہ