طلباء کنونشن میں شرکت کیلئے ایم ایس ایم کراچی کا دوسرا قافلہ لاہور روانہ

مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والے طلباء کنونشن میں شرکت کیلئے MSM کراچی کا دوسرا قافلہ شالیمار ایکسپریس سے وسیم اختر کی قیادت میں لاہور روانہ ہو گیا۔ کراچی سے طلباء کنونشن میں شرکت کیلئے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ ائر لائن اور ٹرینوں کے ذریعے بھی لاہور پہنچے۔

ایم ایس ایم کے زیراہتمام لاہور الحمرا ہال میں 30 نومبر 2019ء کو ملک گیر طلباء کنونشن منعقد ہو گا، جس میں پاکستان کے چاروں صوبوںسمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے طلباء شریک ہونگے۔ کنونشن کے بعد طلباء یونین کی بحالی کیلئے احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

تبصرہ