ایم ایس ایم سندھ کے زیراہتمام حیدرآباد میں تعمیر شخصیت کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سندھ کے زیراہتمام حیدرآباد میں تعمیر شخصیت کیمپ برائے ذمہ داران کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ایم ایس ایم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ تعمیر شخصیت کیمپ میں میراحسن منیر صدر ایم ایس ایم کشمیر و ناردرن زون نے اوصاف قیادت، شیخ فرحان عزیز صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ اور ہماری ذمہ داریاں، علی قریشی صدر ایم ایس ایم سندھ نے کمیونیکشن سکلز پر ذمہ داران کو لیکچرز دیئے۔ اس موقع پر کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حیدرآباد سندھ کی پوری ٹیم کو ڈھیروں مبارک باد دی گئی۔

تبصرہ