ایم ایس ایم اسلام آباد کے زیراہتمام تعمیر شخصیت کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام تعمیر شخصیت کیمپ برائے ذمہ داران کا انعقاد ہوا۔ کیمپ میں اسلام آباد زون سے ایم ایس ایم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ تعمیر شخصیت کیمپ میں غلام مرتضٰی علوی ناظم نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کیمپ کے شرکاء کو اوصاف قیادت کے موضوع پر تربیتی لیکچر دیا۔

اس موقع پر سید بلال حسن صدر ایم ایس ایم اسلام آباد نے طلبہ یونینز کی بحالی اور ہمارا کردار؟، میاں انصرمحمود صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ اور ہماری ذمہ داریاں، محمد عمران بھٹی صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب نے کمیونیکشن سکلز پر ذمہ داران کو لیکچرز دیئے۔

تبصرہ