صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب عمران یوسف کی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چشتیاں کے ذمہ داران سے ملاقات

ایم ایس ایم جنوبی پنجاب کے صدر عمران یوسف نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چشتیاں ضلع بہاولنگر کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’’سٹوڈنٹ لیڈرز سمٹ‘‘ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے طلبہ کے لیے یہ ایک ایسا موقع ہے جس سے طلبہ کے اندر کانفیڈنس، خود اعتمادی اور شخصیت میں نکھار آئے گا۔

اس موقع پر ذیشان چوہدری سوشل میڈیا ہیڈ ایم ایس ایم جنوبی پنجاب اور نعیم ڈھڈی ضلعی صدر ایم ایس ایم بھاولنگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ