ایم ایس ایم کراچی کے سابق رہنماوں اور زونل ٹیم کا اجلاس

سابقین مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی اور زونل ٹیم کا اجلاس رحمانیہ مسجد لائبریری ہال کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم آفتاب احمد، سابق جنرل سکریٹری کراچی حسان احمد قادری اور دیگر سابقہ و موجودہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم ایس ایم پاکستان کے نائب صدر وسیم اختر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس ایم کے سابقہ ذمہ داران پر مشتمل ایڈوائزری کونسل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

تبصرہ