مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چنیوٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چنیوٹ کے زیراہتمام تاجدار کائنات رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس کے تحفظ، دفاع اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے انسانیت کو امن اور محبت کے ساتھ رہنے اور بین المذاہب رواداری کا آفاقی تصور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے آقا ﷺ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا کونسی جمہوریت اور انسانی، اخلاقی اقدار ہیں۔ اس نوع کے رویے سے انتہا پسندی اور بین المذاہب تصادم کو ہوا نہ دی جائے۔

تبصرہ