ایم ایس ایم فاروق آباد کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

msm rally

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فاروق آباد کے زیراہتمام تاجدار کائنات رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس کے تحفظ، دفاع اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں طلبہ اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ مسلمان اپنے آقا ﷺ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا کونسی جمہوریت اور انسانی، اخلاقی اقدار ہیں۔ اس نوع کے رویے سے انتہا پسندی اور بین المذاہب تصادم کو ہوا نہ دی جائے۔

msm rally

msm rally

تبصرہ