ایم ایس ایم فیصل آباد کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

msm rally

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے زیراہتمام تاجدار کائنات رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس کے تحفظ، دفاع اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں طلبہ اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مسلمان اپنے آقا ﷺ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا کونسی جمہوریت اور انسانی، اخلاقی اقدار ہیں۔ اس نوع کے رویے سے انتہا پسندی اور بین المذاہب تصادم کو ہوا نہ دی جائے۔

msm rally

تبصرہ