ایم ایس ایم ملکوال کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملکوال کے زیراہتمام تاجدار کائنات رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس کے تحفظ، دفاع اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں خصوصی شرکت میاں انصر محمود صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب نے کی۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے آقا ﷺ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا کونسی جمہوریت اور انسانی، اخلاقی اقدار ہیں۔ اس نوع کے رویے سے انتہا پسندی اور بین المذاہب تصادم کو ہوا نہ دی جائے۔

تبصرہ