ایم ایس ایم کھپرو سندھ کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھپرو سندھ کے زیراہتمام تاجدار کائنات رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس کے تحفظ، دفاع اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں اہل علاقہ اور طلباء نے شرکت کی۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے آقا ﷺ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا کونسی جمہوریت اور انسانی، اخلاقی اقدار ہیں۔ اس نوع کے رویے سے انتہا پسندی اور بین المذاہب تصادم کو ہوا نہ دی جائے۔

تبصرہ