مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شہداد پور سندھ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شہداد پور کے زیراہتمام تاجدار کائنات رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس کے تحفظ، دفاع اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں طلبہ اور علاقہ سے دوسرے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ مسلمان اپنے آقا ﷺ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا کونسی جمہوریت اور انسانی، اخلاقی اقدار ہیں۔ اس نوع کے رویے سے انتہاء پسندی اور بین المذاہب تصادم کو ہوا نہ دی جائے۔

تبصرہ