ایم ایس ایم ضلع راجن پور کا طلباء ممبرشپ کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع راجن پور کی جانب سے طلبہ رابطہ مہم کے سلسلہ میں ممبر شپ کیمپ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج راجن پور کے سامنے لگایا گیا۔ کیمپ میں سینکڑوں طلبہ نے ایم ایس ایم کی ممبرشپ لی۔ اس موقع پر حافظ راشد مصطفوی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم جنوبی پنجاب نے کیمپ کا دورہ کیا اور طلبہ کو ایم ایس ایم کی ممبرشپ لینے پر مبارک باد پیش کی۔

کیمپ میں ایم ایس ایم راجن پور کے رہنماء جلیل احمد گبول سابق ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع راجن پور اور رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔

تبصرہ