مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ڈی جی خان میں تنظیم سازی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے صدر عمران یوسف سے سپیریئر کالج ڈیرہ غازی خان کے طلباء نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے طلباء کو ایم ایس ایم کی ورکنگ پالیسی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ایم ایس ایم سپیریئر کالج کی تنظیم سازی بھی کی، جس کے مطابق غفور کمال کو کنوینئر اور ازن کو ڈپٹی کنوینئر کی ذمہ داری مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ایم ایس ایم ضلع ڈیرہ غازی خان ابراہیم سدوزئی بھی موجود تھے۔

تبصرہ