مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع مظفر گڑھ بی کی تنظیم نو مکمل

عارف حسین صدر، سعد سلیم ناظم دعوت، انور مرتضیٰ قادری ناظم سوشل میڈیا مقرر
مرکزی صدر ایم ایس ایم کی نئے مقرر ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد
ایم ایس ایم قلم کی حرمت اور علم کی اہمیت اجاگر کررہی ہے: عرفان یوسف

لاہور (یکم اپریل2021ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع مظفر گڑھ بی کی تنظیم نو مکمل ہو گئی ہے۔ عارف حسین صدر، خواجہ محمد آصف ناظم، سردار وقار خان گوپانگ ناظم ممبر شپ، محمد انوار المرتضیٰ قادری ناظم سوشل میڈیا، محمد سعد سلیم ناظم دعوت، میاں محمد خالد ناظم اطلاعات مقرر ہوئے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

چودھری عرفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایک نظریے کا نام ہے جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور تربیت کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی اور تعلیم و تربیت کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کا تنظیمی نیٹ ورک پاکستان بھر میں قائم ہے اور ایم ایس ایم قلم کی حرمت اور علم کی اہمیت اجاگر کررہی ہے۔

تبصرہ